پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا۔ قومی سلامتی کے معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ دشمن عناصر کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ پاکستان کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
قوم نے ایک مرتبہ پھر یہ عہد کیا ہے کہ اپنے ملک کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا۔ دشمن کی سازشوں اور دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے عوام اور افواج پاکستان یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان کے دفاع کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔